سعودی ورک پرمٹ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، وزارت محنت

03:48 PM, 6 Aug, 2017

جدہ:سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے کہا ہے کہ سعودی ورک پرمٹ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔سعودی خبر رساں ذرائع نے وزارت محنت و سماجی فروغ کے حوالہ سے بتایا کہ ورک پرمٹ کی سالانہ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے گردش کرنیوالے دعوے سراسر غلط ہیں۔ ورک پرمٹ پر فیس سال میں صرف ایک مرتبہ وصول کی جاتی ہے۔ 

وزارت نے واضح کیا کہ ورک پرمٹ کی فیس میں اضافے کاجب بھی کوئی فیصلہ ہواتو مروجہ قانونی طریقے کے مطابق اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا ۔ وزارت محنت نے محرم 1434ھ سے غیر ملکی کارکنان پر آنے والی لاگت بڑھانے کیلئے 200ریال ماہانہ فیس لینا شروع کی تھی۔ نجی ادارے کے ہر کارکن پر سالانہ 2400ریال فیس مقرر ہے۔ یہ فیس وہ نجی ادارے ادا کرتے ہیں جن میں غیرملکی کارکنان کی تعداد سعودی کارکنان سے زیادہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں