ملتان میں اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اداکارہ گرفتار

03:14 PM, 6 Aug, 2017

ملتان: سٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک چالیس سالہ شخص  ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  معصوم شاہ روڈ پر  سٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے  موٹرسائیکل سوار ایک شخص مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی خود اداکارہ چلا رہی تھیں اور نشے کی حالت میں تھیں، ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں