100،1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہو گی

02:12 PM, 6 Aug, 2017

لاہور: پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کے اہم خبر یہ ہے کہ     100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو ملتان اور کراچی میں منعقد ہو گی ۔

100روپے کے سٹوڈنٹ باندز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں2لاکھ ر وپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں۔

1500روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں