سرکاری ملازمین یوم آزادی کے باعث تین چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔

01:59 PM, 6 Aug, 2017

لاہور:سرکاری ملازمین یوم آزادی کے باعث تین چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے.

جس کے باعث سرکاری ملازمین 12اور 13اگست ہفتہ اور اتوار معمول کی تعطیلات کے ساتھ 14اگست کو عام تعطیل کے باعث تین چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے ۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے تعین تعطیلات کے باعث اپنے آبائی گھروں کو جانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔اسطرح سرکاری ملازمین یوم آزادی کے باعث تین چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں