اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین پر بدکرداری کے الزامات عائد کرنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف کیس نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ صرف اور صرف خواتین کی بہتری کیلئے کیا۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں شائد اب انٹرویوز بھی نہ کروں کیونکہ ان چیزوں کو اس طرح سے کرنا مجھے پسند نہیں ہے۔ میں میڈیا میں تفصیلات نہیں لانا چاہتی تھی مگر ان لوگوں نے مجھے بتانے پر مجبور کیا اور الزامات عائد کئے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود اس معاملے پر کیس نہیں کروں گی، میں نہیں کرنا چاہتی، میں قانونی جنگ نہیں لڑنا چاہتی۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں خود تو نہیں کرنا چاہتی، میری مرضی ہے کیونکہ میں اپنی تعلیم پر توجہ دینا چاہ رہی تھی، میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی کہ اب کون سی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے، یا کیا کرنا ہے، اور میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ ذاتی طور پر صرف اور صرف خواتین کی بہتری کیلئے کیا تاکہ ملک میں اس چیز کے حوالے سے شعور آ سکے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔