دوحہ :عرب ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے باوجود قطر نے اہم اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے ۔ قطر ی حکومت کے نئے اقدامات میں غیر ملکی شہریوں کے لیے سب سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قطر نے اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا، خلیج کے خطے میں قطر پہلا ملک ہے جس نے ایسا قانون منظور کیا ہے۔
قطر کی کابینہ نے بعض غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈزکے اجراء کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔اس قانون کے تحت شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکیوں کو قطری شہریوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔
ایسے غیرملکیوں جنہیں قطر کی شہریت حاصل ہوگی انہیں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔مستقل ریزیڈنٹ کا درجہ حاصل کرنے والے غیر ملکی قطر کے ویلفیئر سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
دستیاب معلومات کے مطابق جن غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈ جاری کیے جائیں گے، انہیں قطریوں کے بعد فوج اور سول محکموں میں ملازمتوں میں بھی ترجیح دی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔