یوسین بولٹ نے سب کو افسردہ کردیا آخری دوڑ بڑا جھٹکا ثابت ہوئی

10:09 AM, 6 Aug, 2017

لندن: چار سالہ حکمرانی ختم ، دنیا کا تیز ترین انسان اب تیز نہیں رہا ۔ یوسین بولٹ سو میٹر دوڑ کے مقابلے میں ہار گئے۔

سو میٹر دوڑ کے ٹریک پر، یوسین بولٹ کی 4 سالہ حکمرانی ختم ہوگئی۔ لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں،یوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے۔انہوں نے 9 عشاریہ 95 سیکنڈز میں ریس ختم کی۔

ایک موقع پر وہ اسکور بورڈ دیکھ کر ہکا بکا ہی رہ گئے،جہاں ان کا نام پہلے 6 کھلاڑیوں میں شامل نہ تھا۔ تاہم بعد میں اس غلطی کو ٹھیک کرلیا گیا۔

یوسین بولٹ نے ہار کے باوجود مداحوں کے لیے اپنا مشہور پوز بھی دیا۔ یوسین بولٹ اگلے ہفتے فائنل کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں۔

یوسین بولٹ 100 میٹر کے مقابلے میں ہار گئے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں