اسلام آباد : پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خرابی دور کردی جائے گی۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ سمندر میں نہیں ہے بلکہ آئی می ووئی کے مطابق فالٹ سعودیہ میں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فالٹ پر قابو پالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سے فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والے فالٹ کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک بھر میں یا تو انٹرنیٹ بالکل ہی نہیں آ رہا یا اگر آرہا ہے تو اس کی سپیڈ مایوس کن حد تک کم ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں