کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کے عائشہ گلالئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا ریا ہے۔ بہت سے لوگوں نے سماجی میڈیا اپنے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کے چہرے پر تیزاب پھنک دینا چائیے، جس پر معروف اداکارہ ارمینہ خان میدان میں آگئیں۔
اداکارہ ارمینا رانا نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لوگوں کی ذ ہینت نے حیران کر دیا ہے، گو کہ ان کو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ لوگ خوش اور محفوظ رہیں۔اداکار ہ ارمینہ نے یہ بھی کہا کہ محض سیاسی بیان دینے پر کسی کو تیزاب پھنکنے کی دھمکی کیسے دی جا سکتی ہے ، انہوں نے بہت سے تیزاب گردی کا شکار کو دیکھا ہے تیزاب گردی کا شکار لو گوں کی زندگیاں تباہ ہو جا تی ہیں۔