وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات، بلوچستان اور کے پی کے امن امان پر تبادلہ خیال

08:24 PM, 6 Apr, 2025

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغانستان سے افغانیوں کی واپسی کے لیے جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

ملاقات میں دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارکباد دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں استحکام لانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اہم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے اور حکومت ان مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں