پی ایس ایل 10 کے لیے کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ اعلان

05:40 PM, 6 Apr, 2025

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار کمنٹری ٹیم میں دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے اور نمایاں نام شامل کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق، انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے، جو شائقین کے لیے ایک خوشگوار اضافہ ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر جے پی ڈومینی معروف آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈومینک کارک اور تجربہ کار براڈکاسٹر مارک نکولس
پاکستان سے وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس سمیت دیگر معروف کمنٹیٹرز بھی پی ایس ایل 10 میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پریزنٹیشن پینل میں زینب عباس اور ایرین ہالینڈ کو میزبان کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزیدخبریں