فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا

04:10 PM, 6 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر غزہ کی صورتحال پر ایک سہ فریقی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ وہ مصری صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کے بحران پر بات چیت کریں گے، اور یہ اجلاس جلد قاہرہ میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصری صدر کی دعوت پر قاہرہ جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تفصیل سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزیدخبریں