وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کا لندن کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کا لندن کا دورہ متوقع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے لندن کے دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں رہنما 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے۔ شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے لندن کے قیام کے دوران سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے اور اس دوران کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

مصنف کے بارے میں