لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

10:01 PM, 6 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لاجپت روڈ پر دودھ کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔


پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  24 سالہ شہروز بٹ اور 17 سالہ انیقہ مسیح مارے گئے۔ لڑکی کا والد ذوالفقار مسیح زخمی ہوگیا جسے شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقتولہ  والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی، گولیوں کا نشانہ بن گئی ۔ 


پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔  ایدھی رضا کاروں نے پولیس کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں ۔ 

مزیدخبریں