راج ناتھ بھڑکیں ما ر رہا ہے، بھارت الیکشن کی وجہ سے ایسی حرکت نہ کردے کہ اسے خمیازہ بھگتنا پڑے: خواجہ آصف

06:06 PM, 6 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسےخمیازہ بھگتنا پڑے۔وزیر دفاع نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

 بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر اپنے رد عمل میں  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی  کی تو کیا انجام ہوا ہم نے بھارت کا جہاز گرایا، پائلٹ کو خیرات میں واپس کیا، دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی جواب دیں گےجو پہلے دیا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ براہ راست حملہ کرے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راج ناتھ الیکشن مہم کی وجہ سے بھڑکیں مار رہے ہیں، الیکشن کےچکرمیں بھارت ایسی حرکت نہ کربیٹھےجس کااسےخمیازہ بھگتنا پڑے۔

 
 

مزیدخبریں