شہر یار آفریدی کی بات کی تائید کرتا ہوں، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کرنا عمران خان کے فیصلے کی توہین ہے: شیر افضل مروت

05:40 PM, 6 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں ۔ شہریار آفریدی نے خرم ذیشان کے لیے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی توہین ہے۔


انہوں نے  بیرسٹر گوہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہ میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کر رہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کر رہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کوبھی بتاؤں گا، یہ درست ہے پارٹی کے اندر کچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

واضح رہے کہ شہر یار آفریدی نے عمر ایوب ، علی امین گنڈاپور اور دیگر کا نام لے کر کہا تھا کہ قربانیاں دینے والے لوگوں کو اوپر لایا جائے اور جنہوں نے خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان کو ہم آگے نہیں لانے دیں گے۔ 

مزیدخبریں