چھپ کر جان بچانے کے بجائے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے سیاسی کمیٹی میں شامل نہیں: علی محمد

چھپ کر جان بچانے کے بجائے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے سیاسی کمیٹی میں شامل نہیں: علی محمد

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما  اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل پر  تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھپ کر جان بچانے کے بجائے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کمیٹی میں شامل نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل خواتین اس کمیٹی کا حصہ نہیں، کمیٹی میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی جانی چاہیے تھی جو مجھے نظر نہیں آئی۔ سیاسی کمیٹی میں سندھ، بلوچستان اور کشمیر کو نمائندگی نہیں دی گئی جبکہ اس کمیٹی میں غیر مسلم کمیونٹی کو بھی نمائندگی دی جائے۔


اُن کا کہنا تھا کہ لال ملہی مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، کمیٹی میں نور الحق قادری کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔سیاسی کمیٹی میں شہریار آفریدی کو ہونا چاہیے، فردوس شمیم نقوی اور عامر ڈوگر کو کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا۔ کمیٹی میں 14 کے بجائے 20 یا 25 ممبران بھی ہوجائیں تو مضائقہ نہیں۔

مصنف کے بارے میں