اسلام آباد : پنجاب حکومت نے دو افسران کو ریلیو کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کوچارج چھوڑنے سے روک دیا۔
پنجاب نے وفاق کو کہا ہے کہ اہم پراجیکٹ کی وجہ سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ افسران کے تبادلے سے پہلے اعتماد میں لیا جائے۔
واضح رہے کہ وفاق نے علی ناصر کو آئی جی اسلام آباد مقرر کیا تھا۔ سہیل اشرف کو بھی وفاق میں عہدہ دیا جانا تھا۔