پی پی قیادت نے اعتزاز احسن کو کہا سینیٹ ٹکٹ ہم سے نہیں جاؤ عمران خان سے لو: لطیف کھوسہ کا دعویٰ

پی پی قیادت نے اعتزاز احسن کو کہا سینیٹ ٹکٹ ہم سے نہیں جاؤ عمران خان سے لو: لطیف کھوسہ کا دعویٰ

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پگروگرام میں گفتگو کرتے   لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج کو ایمبولینس میں لا کر سزائیں سنوائی گئیں، سائفر کیس کدھر ہے، سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، 9، 10 اور 11 مئی کو بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ باجوہ نے ایکسٹینشن مانگی، نواز شریف نے دی، لندن میں طے ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹائیں گے، پارٹی کو تتر بتر کریں گے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لگائیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعتزاز احسن فیصلے میں جلدی نہیں کرتا ۔ جب بلاول کو کہا گیا کہ اعتزاز احسن کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں تو انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کو کہیں عمران خان سے ٹکٹ لے۔ 

مصنف کے بارے میں