عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کو میرا واضح پیغام ہے خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپے والوں کو اوپر نہ لایا جائے، پی ٹی آئی کسی کے باپ کی پارٹی نہیں: شہر یار آفریدی

عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کو میرا واضح پیغام ہے خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپے والوں کو اوپر نہ لایا جائے، پی ٹی آئی کسی کے باپ کی پارٹی نہیں: شہر یار آفریدی

کوہاٹ : پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے۔شہریار آفریدی نے عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کو میرا واضح پیغام ہے کہ آپ عہدے آپس میں بانٹ رہے ہیں یہ بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔ 


سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کوہاٹ  جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے  کہا پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بےعزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو  پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے اندر بھی سب کو پیغام دے رہے ہیں یہ تمہارے باپ کی پارٹی نہیں ہے۔ پارٹی کے اندر آستین کے سانپ ہیں۔ عمر ایوب علی امین اور پارٹی لیڈرشپ کیلئے میرا فائنل پیغام ہے جنہوں نے خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا آپ انہیں گلے لگا رہے ہیں ہم انہیں گلے لگانے نہیں دیں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں