علی امین گنڈاپور عمران خان کی اجازت سے کابینہ کو کورکمانڈر ہاؤس لے کر گئے: پارٹی ذرائع

02:25 PM, 6 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ  علی امین گنڈا پور کو کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں وزرا سمیت افطاری اوربریفنگ میں شرکت پر  پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  راوں ہفتے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اورصوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا تھا، افطار کے بعد صوبے میں امن وامان پر حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملاقات، افطاری اور بریفنگ پر مکمل اعتماد میں لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں