اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم

10:32 AM, 6 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں ممالک نے خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

دوران گفتگو امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف اور تجارت کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے مبارکبادی ٹیلی فون کال موصول کر کے خوشی ہوئی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی اہمیت کے مختلف امور، غزہ کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خواتین کی اقتصادی سلامتی اور بااختیار بنانے کیلئے جاری تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔  

مزیدخبریں