راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
فواد چوہدری رہائی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے گھر پہنچ گئے ،فواد چوہدری کے والد اور بیٹیوں نے گھر آمد پر استقبال کیا ۔
We are Complete Fam!!! pic.twitter.com/99Eq4DH4kc
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) April 5, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی سے آگاہ کیا، حبا فواد نے رہائی کے بعد فواد چودھری کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
Blessed to have you back my Betterhalf pic.twitter.com/T0VpLltNss
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) April 5, 2024
جیل حکام کے مطابق فواد چودھری کی 2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی،ضمانت ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جہلم اراضی اسکینڈل میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔