سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پرتوہین عدالت کابینہ یا پارلیمنٹ نہیں صرف وزیر اعظم پر لگے گی: جسٹس شائق عثمانی 

11:10 PM, 6 Apr, 2023

اسلام آباد : معروف آئینی ماہر جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر حال میں عمل کرنا پڑے گا۔ قومی اسمبلی میں قرارداد پاس ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو توہین عدالت کی کارروائی پارلیمنٹ یا کابینہ نہیں بلکہ صرف اور صرف وزیر اعظم کے خلاف ہوگی ۔ 

انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کا جو فیصلہ ہے وزیر اعظم کابینہ کے حوالے سے وہ کسی اور تناظر میں ہے۔ اس معاملے میں کارروائی کابینہ نہیں بلکہ وزیر اعظم کے خلاف ہوگی کیونکہ سپریم کورٹ نے ڈائریکٹ حکومت کو حکم دیا ہے اور حکومت وزیر اعظم ہوتا ہے۔ 

جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریویو میں تو جاسکتی ہے مگر پارلیمنٹ کی قرارداد کا سہارا نہیں لے سکتی۔ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا پڑے گا ورنہ توہین عدالت ہوگی اور توہین عدالت وزیراعظم پر لگے گی۔

مزیدخبریں