حکومتی کوششوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری 

09:08 PM, 6 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید  36 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.75 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.20ارب ڈالر  تھا۔

 کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 36ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مزیدخبریں