7 گھنٹے عدالت میں چھپے رہنے کے بعد بالاخر پولیس نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا 

08:37 PM, 6 Apr, 2023

ڈی آئی خان : پاک تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور کو ہائیکورٹ کے احاطے سے پولیس نے  گرفتار کرلیا ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے رہنما نے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ سرکٹ بنچ میں موجود تھے۔ پولیس نے ہائی کورٹ ڈیرہ سرکٹ بنچ کے باہر ڈیرے ڈال دیئے تھے ،کئی گھنٹے بعد احاطہ عدالت سے باہر آنے پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو پولیس گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی قیادت کے مطابق علی امین گنڈا پور نے رضاکارانہ  طور پر گرفتاری دی جس کے بعد پولیس انہیں تحویل میں لے کر روانہ ہوگئی۔ علی امین گنڈا پور معلوم تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرچکے تھے ۔پولیس کی جانب سے انہیں عدالت میں حاضری سے مسلسل روکا جارہا تھا ۔

علی امین دن ڈیڑھ بجے عدالت پہنچے تو جج کچھ دیر پہلے جاچکے تھے ۔ڈی پی او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہائیکورٹ کے احاطے کو گھیرے میں لئے رکھا ،ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف مختلف پولیس اسٹیشن میں  ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ 

مزیدخبریں