اسلام آباد : حکومت نے ریگولر حج سکیم کے تحت تمام 72869 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال حج کے لیےریگولرسکیم کے تحت44190کا کوٹہ تھا۔ رواں سال حج کے لیے 72869درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔کوٹے سے تقریبا 37ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔قرعہ اندازی کے بغیردرخواستیں دینے والے تمام 72869عازمین کوبھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت اوروزیر مذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا ہے۔اس کے لیے اضافی وسائل اورزرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پروزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے۔امید ہے پاکستان کے اچھے دن دوبارہ آئیں گے،ملک ترقی کرے گا اورخوشحال ہوگا۔