ویٹی کن سٹی : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بدھ کو جاری ہونے والی دستاویزی فلم میں سیکس (جنسی عمل) کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے "خدا کی طرف سے انسان کو دی گئی خوبصورت چیزوں میں سے ایک" قرار دیا ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 86 سالہ پوپ نے یہ بات ڈزنی پروڈکشن کی فلم The Pope Answers میں کیا جس میں پوپ نے گزشتہ سال 20 سال سے کم عمر 10 نوجوانوں سے ملاقات کی تھی ۔
پوپ فرانسس سے نوجوانوں نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن میں ہم جنس پرستوں کے حقوق، اسقاط حمل، فحش صنعت، جنس، عقیدہ اور کیتھولک چرچ کے اندر جنسی استحصال شامل ہیں۔
انہوں نے "خود لذتی" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو جنسی طور پر ظاہر کرنا ایک ہے۔ لہٰذا کوئی بھی چیز جو حقیقی جنسی اظہار سے ہٹاتی ہے وہ آپ کی لطافت کو کم کرتا ہے ۔
🗣 The 86-year-old pontiff made the comment in The Pope Answers, a documentary in which he was questioned by youths in Rome last year
— The Telegraph (@Telegraph) April 6, 2023
Read the full story here ⤵️https://t.co/DsOSPv1Z4C pic.twitter.com/Iu8IVpr9U5
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ "نان بائنری شخص" کیا ہوتا ہے، فرانسس نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیتھولک چرچ کی طرف سے ہم جنس پرستوں کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔تمام افراد خدا کے فرزند ہیں ۔ خدا کسی کو رد نہیں کرتا۔ خدا ایک باپ ہے اور مجھے چرچ سے کسی کو نکالنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
اسقاط حمل کے موضوع پر گفتگو کرتے پوپ فرانسس نے کہا کہ پادریوں کو ان خواتین کے لیے "مہربان" ہونا چاہیے جنہوں نے حمل ختم کر دیا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ عمل (اسقاط حمل) ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ پوپ کے ریمارکس کو ویٹیکن کے سرکاری اخبار L'Osservatore Romano نے شائع کیا ۔ اخبار نے نوجوانوں کے ساتھ ان کی گفتگو کو "کھلی اور مخلصانہ گفتگو" کے طور پر بیان کیا۔