الیکشن کے حوالے سے حکومتی موقف اصل میں اسٹیبلشمنٹ کا موقف ہے: سینئر صحافی کا دعویٰ 

06:24 PM, 6 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک حکومت جو بھی موقف اختیار کر رہی ہے وہ اصل میں اسٹیبلشمنٹ کا ہی موقف ہے۔ حکومت خود سے کوئی بات نہیں کر رہی ہے۔ 

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں حامد میر نے کہا کہ سپریم کورٹ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی بلکہ ہوسکتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ 

حامد میر نے مزید کہا کہ شہبازشریف تو گزشتہ سال اپریل اور مئی میں اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے لیکن ان کو منع کردیا گیا اب بھی حکومت الیکشن کے حوالے سے جو بھی موقف اختیار کر رہی ہے وہ اصل میں اسٹیبلشمنٹ کا ہی موقف ہے۔ کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی یہی موقف ہوگا۔ 

مزیدخبریں