پارلیمنٹ کی توہین کرنے والے ججز نوکری پر نہیں رہیں گے،عدالت پارلیمان کی ڈومین میں  دخل نہ دے اپنی حدود میں رہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر 

06:01 PM, 6 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ جج نہیں پارلیمنٹ سپریم ہے۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے ججز کا نہیں ۔ جو پارلیمنٹ کی توہین کرنے والا جج نوکری پر نہیں رہے گا۔ 

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام قانون سازی کرنا نہیں ۔ قانون سازی یہ ایوان کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بندہ یہاں کھڑے ہوکر بات کرتا ہے وہ بکواس نہیں کرتا۔ اس ادارے کے ڈومین میں دخل نہ دو اپنی حدود کے اندر رہو۔

مزیدخبریں