اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے درخواست کی کہہ امریکا آئی ایم ایف سے معاہدے میں کردار ادا کرے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ امریکی سفیر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔