سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل کو تنخواہیں دینے کا سکینڈل بے نقاب

 سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل کو تنخواہیں دینے کا سکینڈل بے نقاب

پشاور : سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی  کے سوشل میڈیا سیل کو تنخواہیں دینے کا معاملہ منظر عام پر   آنے پر تحریک انصا ف کےسوشل میڈیا انفلوینسرز کے فندز روک دئیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نےسیاسی امیج بلڈنگ کے لیے  گیارہ سو نو لوگ رکھے ہوئے تھے۔ان  سوشل میڈیاانفلوینسرز پر عوام کے پیسے لٹائے جارہے تھے۔  جہاں خیبرپختونخوا  کی بے روزگار نوجوان نسل  روزگار کی تلاش میں ماری ماری پھر رہی  ہے ۔وہاں عمران خان اور ان کے پیروکار سوشل میڈیا پروپیگنڈے پرسرکاری خزانہ لٹارہےتھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ منظر عام پر آنے پر فنڈز روک لئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے پیسوں کے ضیاع کو روکنے سے یہ رقم عوام کے ریلیف اور ترقیاتی کاموں میں استعمال ہو سکےگی۔

مصنف کے بارے میں