اسلام آباد :خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست کردی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود گورنر خیبر پختونخوا انتخابات کی جلد تاریخ نہیں دے رہے، گورنر خیبر پختونخوا نے عام انتخابات کے لیے تاریخ دے کر واپس لے لی۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے گورنر خیبر پختونخوا کو فوری تاریخ کا حکم دے کر جلد انتخابات یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے ۔