لاہور : پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے امیدواروں کے انٹر ویو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے آج پی پی 1 سے پی پی 50 تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا ہے ، عمران خان براہ را ست ان پنجاب صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ آ ج راولپنڈی ، اٹک ،بھکر،چکوال جہلم خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویودیں گے۔