کراچی : ڈالرکی اونچی پرواز کا سلسلہ رک گیا اور ایک ڈالر ایک روپے 35 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ایک روپے 35 پیسے سستا ہونےکے بعد ایک ڈالر 286 روپے50 پیسےکا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے سستا ہوکر 294 روپےکا ہوگیا ہے ۔