اسلام آباد :عمران خان نے ہائیکورٹ میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 8 کیسز میں عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے ،
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔