نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سیاست سے سبکدوش ہوگئیں

09:51 AM, 6 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

نیوزی لینڈ : سابق وزیر اعظم  جیسنڈا آرڈرن صرف 42 برس کی عمر میں سیاست سے سبکدوش ہوگئی ہیں ۔ 

پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں  سابق وزیر اعظم جذباتی ہوگئیں ۔  اپنی آخری تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ  انہیں کبھی ملک کی اعلیٰ ترین نوکری لینے کی توقع نہیں تھی۔ان کے ساتھیوں نے تالیوں کی گونج میں انہیں الوداع کیا۔

خیال رہےکہ انہوں نے  کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے بعد   " کرائسٹ چرچ کال پراجیکٹ" شروع کیا تھا، سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ اسی پراجیکٹ کے تحت  آن لائن انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیےکام کریں گی۔ 

مزیدخبریں