فرح خان کی کرپشن کا شور شرابا مچانے والوں میں ہی فرح کے’’ سسر ‘‘کی انٹری 

Farah Khan, Bushra Bibi,

لاہور:فرح خان کی کرپشن کا شور شرابا مچانے والوں میں ہی فرح خان کے سسر چوہدری اقبال بھی پہنچ گئے ،متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے قرار داد پیش کرنے والے بھی چوہدری اقبال ہی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق فرح خان کے سسر چوہدری اقبال نے بھی متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے قرار دا د پیش کی ۔

واضح ر ہے اس پاکستان میں بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی کرپشن کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ثبوت منظر عام پر نہیں آیا ،آج بھی اپوزیشن نے فرح خان کے سسر کے سامنے بھی فرح خان پر کرپشن کے الزامات لگائے اور کہا کہ جان بوجھ کر فرح خان کو ملک سے فرار کر ا دیا گیا ہے ۔