تخت لاہور کا وزیر اعلیٰ کسی کو بنانا ہے تو قانون کے پل سے گزر کر جانا ہو گا :شہبا زگل 

10:51 PM, 6 Apr, 2022

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبا زگل نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اگر تخت لاہور کا وزیر اعلیٰ کسی کو بنانا ہے تو قانون کے پل سے گزر کر جانا ہو گا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاپنجاب اسمبلی میں بھی وہی کچھ ہورہا ہے جو قومی اسمبلی میں کیا،قطری خط پر سیاست کرنے والی آج محترمہ کہہ رہی ہیں لیٹر گیٹ غلط ہے ۔

 شہباز گل نے کہا کہ بار بار فرح بی بی پر الزامات آ رہے ہیں تو کوئی ثبوت سامنے لائیں، عثمان بزدار اور شہباز گل کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

شہبا زگل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  رو لیں رو کیں ابھی تو بہت رونا باقی ہے۔  یہ خاندان بھی کیا سرکس ہے۔  باپ اسلام آباد کے ہوٹل سارا دن اچکن پہن کر بیٹھا رہتا ہے اور بیٹا اب فلیٹیز ہوٹل میں وزیراعلی کی واسکٹ پہن کر بیٹھا ہے۔

مزیدخبریں