لاہور:اپنا اجلاس ،اپنا ایوان ،اور اپنا ہی سپیکر ،پاکستان مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حمز ہ شہباز کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا خواب پورا کر دیا لیکن یہ خود ساختہ وزیر اعلیٰ ہیں ۔
اعلامتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ ترین،علیم گروپ کے ارکان نے بھی شرکت کی ،لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 196 سے زائد ارکان موجود تھے۔ اجلاس میں ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ اور پی ٹی آئی کے دیگر ناراض ارکان بھی موجودتھے ۔
. @MaryamNSharif got emotional and had tears of happiness to see her brother Hamza Shehbaz getting the support from the majority of the House. #PunjabAssembly pic.twitter.com/IZhBCg0MyK
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) April 6, 2022
خواجہ عمران نذیر نے دعویٰ کیا کہ وہ 200 سے زائد ارکان کا شو کرینگے ،جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کا پاور شو شروع ہو ا اور اجلاس میں حمزہ شہباز کو 200 ارکان نے حمایت میں ووٹ دے دیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز اپوزیشن اراکین کے 199 ووٹوں کے ساتھ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔
Hamza Shehbaz Sharif with 199 votes elected as Chief Minister Punjab. Shukar Alhamdolillah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
Sherrrrrrr ????????????
Nawaz Sharif zindabad ????❤️
حمزہ شہباز کو پینل آف چیئرمین شازیہ عابد سمیت 200 اراکین کی حمایت حاصل تھی ،جس کے بعد اپوزیشن کے اجلاس میں حمزہ شہباز کے امیدوار وزیر اعلی بننے کی قرارداد اکثریت سے منظور کی گئی۔
حمزہ شہباز کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد مریم نواز نے انہیں گلے لگا کر کامیابی کی مبارکباد دی ۔