عبد العلیم خان کی ن لیگی قافلے میں شرکت ،بڑا دعویٰ کر دیا 

08:28 PM, 6 Apr, 2022

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان نے کہا کہ آج اپنے ساتھیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یہاں موجود ہوں ، پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر چکی، اب شکست یقینی ہے،ہم ڈٹے ہوئے ہیں،پیچھے نہیں ہٹیں گے،اب حقیقی تبدیلی آئے گی ۔

علیم خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وفاق ہو یا پنجاب اکثریت کو جمہوری تقاضوں کے مطابق اُس کا حق ملنا چاہیے،آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں،،جمہوریت اور آئین کا مذاق نہ اڑائیں، الیکشن ہونے دیں۔

علیم خان نے کہا جو اکثریت رکھتا ہے،وہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوتا ہے، ایسا ہونے دیا جائے،اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو آپ اسمبلی آئیں اور ثابت کریں، اکثریت کھونے والے اپوزیشن میں بیٹھیں،اس میں کوئی حرج کی بات نہیں،عمران خان بھی وفاق میں یہ تسلیم کریں کہ اُن کے پاس اکثریت نہیں رہی،جو کچھ ہو رہا ہے،بد قسمتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں