وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس ،آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے

05:07 PM, 6 Apr, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں اہم فیصلے کر لئے گئے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ منحر ف ارکان کو آئندہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائیگا ساتھ ہی ساتھ 135 سے زائد حلقوں میں بھی امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متو قع ہیں، پی ٹی آئی کا 135 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کے لیے مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے اجلاس میں اس بات پر بھی مشارت کی گئی کہ آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد کیا جائیگا یا نہیں ،اجلاس میں بعض ممبران کا انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کے بھی مشورے دئیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی گئی ،اس کے علاوہ عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں بھی جلسے کر کے ایسے تمام ارکان کو بے نقاب کیا جائیگا جو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر جماعت کو چھوڑ کر چلے گئے ۔

مزیدخبریں