لاہور:شہبازشریف نے جسٹس ریٹائرڈ گلزاراحمد کا نام بطور نگران وزیراعظم مسترد کردیا ،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے صدر مملکت کو جوابی خط لکھ دیا ۔
نگران وزیر اعظم کے معاملہ پر شہباز شریف نے صدر مملکت کے کے خط کا جواب دیدیا ،وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تجویز کردہ نام چیف جسٹس ر گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیر اعظم مستر د کردیا ہے ۔ ا بھی تک اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طرف سے کوئی نام نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز نہیں کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پر دی گئی متنازعہ رولنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے شہبازشریف کے خط کا متن ہے کہ سپریم کورٹ نے صدر اور وزیر اعظم کے اقدامات کو فیصلے سے مشروط کررکھا ہے ،کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوتے ہوئے صدر مملکت نے جلدبازی میں نگران وزیر اعظم کی تقرری کا عمل شروع کردیا ہے ۔