22 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں: مریم اورنگزیب

02:33 PM, 6 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ22 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،آئین پر حملہ کرنے والے ریاستی وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا آئین توڑنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  فرح بی بی  خود باہر نہیں گئی ، عمران خان نے اسے فرار کرایا ،سب سے پہلا کمیشن  عوام  کے ساتھ لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف  بنایا جائے گا۔ 

ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران حکومت کے خلاف بیرون ملک کوئی ساز ش نہیں ہوئی، اصل سازش عمران خان کی فارن فنڈنگ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے لوگوں کی تقریروں سے لگتا ہے وہ شکست کھا گئے ہیں، انہوں نے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں