نگران وزیرِاعظم کیلئے اپوزیشن کا جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پرغور

 نگران وزیرِاعظم کیلئے اپوزیشن کا جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پرغور

اسلام آباد: اپوزیشن نگران وزیر اعظم کے لئے  جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر غور کر رہی ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق  متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آج اسلام آباد  میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر  اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے،  اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،  آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت اور نگران وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے معاملات زیر غور آئیں گے۔ْ

پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے بارے غور ہوگا تاہم اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام نہ دینے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ نہ کر لے۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا نام پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں