معاشی بحران، عوامی دباؤ کے باوجود سری لنکن صدر کا مستعفی ہونے سے انکار

01:08 PM, 6 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کولمبو: سری لنکا میں پیدا ہونے والے  شدید معاشی بحران  کے بعد  احتجاج جاری ہیں اور صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  زور پکڑ گیا  ہے تاہم صدر  راجہ پکسے نے استعفیٰ دینے سے صاف کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  سری لنکا میں  گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے جب کہ شدید معاشی بحران کے سبب بجلی گیس سمیت کھانے پینے کی اشیاء کا بھی بحران پیدا ہوچکا  ہے۔ملک میں شدید معاشی بحران کے بعد عوامی احتجاج میں سری لنکن صدر کے مخالفین ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


 

واضح رہے کہ شدید عوامی احتجاج کے باعث  کابینہ پہلے ہی  مستعفی ہوچکی ہے اور اپوزیشن نے  متحدہ حکومت بنانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے  صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سری لنکن صدر کے دفتر سے جاری بیان میں ارکان اسمبلی کو واضح  بتادیا گیاہے  کہ  راجہ پکسے بطور صدر کسی حال میں اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہونگے ۔

خیال رہے کہ ملک میں جاری شدید احتجاج، کابینہ اور متعدد ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد سری لنکن صدر نے ملک میں نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کا خاتمہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں