کابینہ ڈویژن کی سابق وزراءاور مشیروں کو سرکاری گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت

12:37 PM, 6 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کا بینہ ڈویژن نے و فاقی کا بینہ کی تحلیل کے بعد سابق وزراءاور مشیروں کے زیر استعمال گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام سابق وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو جاری کئے گئے تحریری احکامات میں کہا ہے کہ اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں فوری اپنی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو واپس کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اتوار کو وزیر اعظم کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد ختم ہو گئی تھی مگر کئی سابق وزراءاور مشیر بدسطور سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دی جائے۔ 
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 548اے اور آرٹیکل 224ٹو کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔ 
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

مزیدخبریں