ملکی خود مختاری  پر حملے  کیخلاف عوام کو باہر نکل کر دفاع کرنا چاہیے: عمران خان

12:12 PM, 6 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری  پر حملے  کیخلاف عوام کو باہر نکل کر دفاع کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام   ملک کی  جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر ایک غیر ملکی طاقت کے مقامی ساتھیوں اور   ہمارے میر جعفروں اور میر صادقوں کے ذریعے  حملہ کیا گیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے  ملک کیخلاف حملہ روکنے کیلئے عوام سے باہر نکلنے   کی اپیل کی ۔

مزیدخبریں