اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور صحافی مطیع اللہ جان میں شدید تلخ کلامی ہو گئی جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان سے متعلق اسد عمر سے سوال کر تے ہوئے پوچھا کہ ’فرح گجر کہاں بھاگیَ؟‘ جس پر فواد چوہدری بیچ میں آئے اور کہا کہ پہلے میں بات کرلوں تاہم مطیع اللہ جان اپنے سوال پر بضد رہے اور کہا کہ پہلے میرے سوال کا جواب دیں۔جواب میں فواد چوہدری نے صحافی کو کہا کہ ’آپ تو کرائے کے ٹٹو ہیں‘۔
لائیو پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری کی صحافی سے لڑائی ہو گئی ۔۔ یہ 2 نمبر یوٹیوبر صحافی ہیں۔ فواد چودھری#NeoNewsHD #amirliaquat #FawadChaudhry #FawadFight #FawadChaudhryFight #FightWithJournalist #PressConfrenceFight pic.twitter.com/xZo8Tu5KkZ
— Neo News (@NeoNewsUR) April 6, 2022
فواد چوہدری کے نامناسب الفاظ پر وہاں موجود دیگر صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنما ؤں کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا اور فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ کیا تاہم فواد چوہدری نے معذرت سے انکار کر دیا اور دونوں پی ٹی آئی رہنما میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔