دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا ہے۔
بابراعظم نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے حالیہ تاریخی دورے کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ اور عبداللہ شفیق کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز رہے۔ انہوں نے 5 اننگز میں 78 کی اوسط کے ساتھ 390 رنز بنائے جن میں 2 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ کراچی ٹیسٹ میچ میں انہوں نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 196 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی ان کی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا جس کے ابتدائی 2 میچز میں انہوں نے بالترتیب نصف سنچری اور سنچری بنائی۔
بابراعظم پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
11:48 AM, 6 Apr, 2022